علی عبداللہ نے اربوں ڈالر جمع کئے

نیویارک 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے دورِ میں قریب 32 تا 60 ارب ڈالر جمع کئے۔ 33 برس تک حکمرانی کرنے والے صالح کے بارے میں کل جاری کردہ رپورٹ میں سلامتی کونسل کے ایک پیانل نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ اثاثے جعلی ناموں یا دیگر افراد کے ناموں کے ساتھ دنیا کے تقریباً 20 ممالک میں منتقل کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق، ’’یہ سرمایہ عبداللہ صالح نے بطور صدر بدعنوانی کے ذریعے بنایا۔