علی جہانگیر امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر

اسلام آباد ۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے نامزد سفیر برائے امریکہ علی جہانگیر صدیقی اپنے عہدہ کا جاریہ ہفتہ جائزہ لیں گے ۔ صدیقی کراچی کے ایک تاجر اور بینک کار جہانگیر صدیقی کے فرزند ہیں ۔ وہ اعزاز چودھری کے جانشین ہوں گے اور 29مئی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔