علیگڑھ یونیورسٹی میں آج سےروزنامہ سیاست کی اسلامی خطاطی نمائش

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کی سیاست آرٹ گیلری کی جانب سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کل بروز چہارشنبہ سے 3 روزہ اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اِس کا افتتاح وائس چانسلر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کل دوپہر 12 بجے انجام دیں گے۔ علیگڑھ میں کے اے نظامی سنٹر برائے قرآنی تعلیمات کے تعاون سے خطاطی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ یہ نمائش سرسید کامپلکس علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکزی احاطہ میں عمل میں آئے گی۔ صبح 10 بجے سے 5 بجے تک اِس نمائش کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 19 تا 21 مارچ تک جاری رہنے والی یہ نمائش فن اسلامی خطاطی کے شائقین کے لئے اہم موقع ہوگا۔ یہ نمائش حیدرآباد کے 5 شہرت یافتہ خطاط کے اثرانگیز وسحر انگیز فن کا آئینہ ہوگی۔