علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی نمائش میں جناح کی تصاویر پر تحقیقات کا حکم

علی گڑھ ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کس طرح بانی ٔ پاکستان محمد علی جناح کی تصاویر یونیورسٹی کی فوٹو اگزبیشن میں مہاتما گاندھی کی تصویروں کے ساتھ نمائش کیلئے رکھی گئیں۔ ماہ مئی میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین آفس میں جناح کا پورٹریٹ بڑے تنازعہ کا سبب بنا تھا۔ ایک عہدہ دار نے جمعہ کو بتایا کہ یونیورسٹی حکام نے وہ تصاویر ہٹا دیئے اور وجہ بتاؤ نوٹس لائبریرین کو دی گئی جو اس اگزبیشن کا کیوریٹر ہے۔ مہاتما گاندھی کی زندگی کے بارے میں ہفتہ طویل نمائش اے ایم یو میں گاندھی جینتی تقاریب کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔