ناگپور۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 42 سالہ شخص نے یہاں منگل کو مبینہ طور پر اس کی علیحدہ رہنے والی بیوی کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ شہر میں دتاربا نگر علاقہ تقریباً 11 بجے شب پیش آیا۔ اس جوڑے، رویندر اور اس کی 40 سالہ بیوی مینا کے درمیان بعض گھریلو مسائل تھے اور وہ دونوں علیحدہ رہتے تھے۔ ان کو دو بچے ہیں۔ سکردارا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی اور کہا کہ یہ خاتون اور ان کا ایک بچہ شہر میں اس کے والدین کے گھر میں رہتے تھے۔ منگل کو اس جوڑے کو ایک فیملی کورٹ میں سماعت میں حاضر ہونا تھا۔ یہ شخص اس سماعت میں حاضر نہیں ہوا، تاہم تقریباً 11 بجے شب وہ اس کے خسر کے گھر گیا اور ایک دیسی ساختہ پستول سے اس کی بیوی کو گولی مار دی۔ اس کے بعد اس نے اسی ہتھیار سے خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔