نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر اُن تمام علیحدگی پسند گروپس سے بات چیت کیلئے تیار ہے جو تشدد کی راہ ترک کرتے ہوئے دستور کے دائرۂ کار میں کام کریں۔ مملکتی وزیر داخلہ ایچ پی چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مرکز کے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔