حیدرآباد۔9 نومبر ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون کے نئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر ستیہ نارائنا نے مکہ مسجد کے سابق امام و خطیب مولانا عبداللہ قریشی الازہری سے ان کے مکان پنچ محلہ پہنچ کر ملاقات کی ۔ بعد ازاں ڈی سی پی نے شیخ الجامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب سے بھی ملاقات کی ۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ شہر کی معزز شخصیتوںسے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراری امن اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے صلاح و مشورہ کیا ۔ انہوں نے شہر میں پُرامن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری قرار دیا ۔