علحدگی پسند قائد مستحکم فوج کی تشکیل کا خواہاں

لندن 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)روس حامی علحدگی پسند قائد الیگزنڈر ز خارشینکو کی ایک رپورٹ کے مطابق باغی 1,00,000نفوس پر مشتمل ایک طاقتور فوج تیار کرہے ہیں کیونکہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں یوکرینی افواج کے ساتھ غیر مستحکم ’’منسک‘‘معاہدہ کے ناکام ہونے کے بعد جھڑپوں میں اصافہ ہوگیا۔ زخار شینکو جو ڈونیسک عوامی جمہوریہ کا خود ساختہ سربراہ ہے ، نے کہا کہ فعال ہوجانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور توقع ہے کہ اس کیلئے اندرون اس دن کوئی نہ کوئی اطلاع ضروردی جائے گی ۔ اس نے واضح کیا کہ 1,00,000 نفوس پر مشتمل مستحکم فوج میں ڈونیسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کے مشترکہ سپاہی ہوں گے ۔ فوجیوں کو ایک ماہ کی تربیت دی جائے گی اور اس طرح کم و بیش پانچ اضافی بریگیڈیس تشکیل پائیں گے بشمول تین موٹرائزڈ رائفل بریگیڈس ،ایک آرٹیلری بریگیڈ اور ایک ٹینک بریگیڈ،زخارشینکو نے کہا کہ فوج اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس خطہ پر کئے جانے والے کسی بھی حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے ۔ البتہ علحدگی پسندوں میں ایک مستحکم فوج تشکیل دینے کی صلاحیت ہے یا نہیں، یہ بات واضح نہیں۔ بہر حال جاریہ ہفتہ کے اواخر تک ہوئی جھڑپوں میں درجنوں افراد بشمول شہریوں کی ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔