حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش بی جے پی کے صدر کنا لکشمی نارائنا نے کہا کہ علاقائی پارٹیوں سے قومی یکجہتی کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے مغربی بنگال میں صدر بی جے پی امیت شاہ پر ترنمول کانگریس کارکنوں کے حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ علاقائی پارٹیوں کے قائدین جمہوری اقدار کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ لکشمی نارائنا نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ترنمول کانگریس کی مخالف جمہوریت سرگرمیوں کی تائید کرنے پر چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں چناؤ نتائج کے بعد بی جے پی اہم رول ادا کرے گی ۔۔