علاقائی فلموں کے ہندی ری میک حقوق ہزاروں سے کروڑوں میں پہنچ گئے

بالی ووڈ کے پروڈیوسرس اور ڈائرکٹرس کے لئے ساوتھ کی فلمیں نفع کا سودا ثابت ہو رہی ہیں حالانکہ اس کے ری میک حقوق خریدنے کے لئے وہ بھاری رقم ادا کررہے ہیں۔ پہلے ساوتھ کی ہٹ فلموں کے ری میک حقوق 20 ہزار سے 50 ہزار روپیوں میں حاصل کئے جاتے تھے۔ اب یہ ہندسہ 5 سے 6 کروڑ روپے ایک فلم تک پہنچ چکا ہے۔ ان فلموں کے لئے بمشکل 20 ہزار سے لے کر 50 ہزار کی رقم کافی ہو جاتی تھی۔ آج ارجن ریڈی کے ری میک کے لئے میکرز نے 6 سے 7 کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ اسی طرح حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی نے تمل اسٹار وجئے کی فلم کتی کے حقوق حاصل کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے لئے بھنسالی نے 5 کروڑ روپے ادا کئے کہا جارہا ہے کہ روہت شیٹی نے بھی ٹمپر کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے دیئے ہیں۔ جسے وہ اب رنویر سنگھ اور سارا علی خان کے ساتھ سمبھا کے نام سے بنا رہے ہیں۔ ساوتھ کے ٹریڈ ذرائع کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں بالی ووڈ پروڈیوسرس نے 100 سے زیادہ ساوتھ فلموں کے حقوق خریدے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ اوریجنل فلموں سے زیادہ ری میک فلموں نے کمائی کی ہے جیسے ساوتھ کی کک نے 15 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ وہیں اس کے ری میک نے 233 کروڑ کی کمائی کی ۔ باغی 2 اوریجنل نے 10 کروڑ کمائے تھے وہیں اس کے ری میک نے 165 کروڑ روپے کمائے ۔ روڈی راتھوڑ اوریجنل نے 26 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس کے ری میک نے 131 کروڑ کمائے، گجنی اوریجنل نے 30 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ اس کے ری میک کی کمائی 114 کروڑ رہی سنگھم اوریجنل نے 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ اس کے ری میک نے 100 کروڑ کا بزنس کیا۔ ری میک حقوق بڑھنے کی شروعات وانٹیڈ فلم سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بونی کپور اور باقی میکرز کفایتی قیمتوں میں حقوق خریدا کرتے تھے۔ وانٹیڈ کے بعد سے قیمت پہلے 50 لاکھ تک گئیں اور اب کروڑوں روپیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ بونی کپور کے کیریئر کے شروعاتی دور میں تعلقات کی بنیاد پر 20 سے 30 ہزار روپیوں میں حقوق مل جایا کرتے تھے یہاں بتادیں کہ بونی کپور کے نام سب سے زیادہ فلمیں ہیں ان کے ساتھ کرچکے رائٹر اور ڈائرکٹر رومی جعفری بونی کپور کی فلم لسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں 1980 میں ان کی ہم پانچ سے لے کر مام تک کی تقریباً 23 فلموں میں سے 20 ساوتھ کی ری میک تھی جو ہٹ رہی تھی۔ اس کے بعد سے بونی کپور ساوتھ کی فلموں کے حقوق خرید کر اس پر فلمیں بنانے لگے۔