علاقائی تنازعہ : اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹرمپ کی بات چیت

واشنگٹن۔29جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اردن میں گزشتہ دو ہفتوں سے پیدا ہوئے علاقائی تنازعہ کے مسئلے پر شاہ عبداللہ سے ٹیلی فون بات چیت کرکے علاقے میں تنازعہ کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹرمپ نے اردن کی علاقائی سکیورٹی میں اہم کردار کی اہمیت پر زوردیا۔ یاد رہے ـکہ اردن کے حکمراں شاہ عبداللہ نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے اپیل کی تھی کہ اردن کے دو شہریوں کے قتل کرنے والے اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔