حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں کا دوبدو ملاقات پروگرام بہ پابندی منعقد ہورہا ہے ۔ اس پروگرام میں عقد ثانی کے رشتوں کو طئے کرنے کیلئے خصوصی کاونٹر قائم کیا جاتا ہے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے مسلم بیوگان ، طلاق شدہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں ۔ مرد اصحاب بھی عقد ثانی کے خواہش مند ہوں تو وہ بھی اپنے بائیو ڈاٹا اور فوٹو کے ہمراہ دفتر ایم ڈی ایف پر رجسٹرڈ کروا کر کارڈ حاصل کرلیں ۔ ان خدمات کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی ۔ دفتر ایم ڈی ایف پر عقد ثانی اور شادی میں تاخیر کے سلسلہ میں کئی رشتے ملاحظہ کے لیے دستیاب ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے پیر تا جمعرات دفتر کے اوقات میں شخصی طور پر رجوع ہوں ۔۔