عفرین مہم : طیب اردگان کی میکرون سے گفت و شنید

استنبول۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب رجب اردوغان نے فرانس کے صدرامانوئل میکرون سے کہا کہ وہ شام کے عفرین علاقے میں ترکی کی فوج کی طرف سے چلائی جا رہی مہم کو لے کرکئے جارہے بے بنیاد دعوؤں سے بہت فکر مند ہیں۔ ترکی کے صدر دفتر کے ذرائع نے آج اس بات کی جانکاری دی۔ذرائع کے مطابق اردوغان نے اس سلسلہ میں امانوئل میکرون سے فون پر بات کی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔غور طلب ہے کہ شام کے عفرین علاقے میں ترکی کی فوج کرد وائی پی جی باغیوں کے خلاف دو ماہ تک چلنے والی ایک فوجی مہم چلا رہی ہے ۔ ترکی کے مغربی ساتھیوں میں سے ایک فرانس اس فوجی مہم کا سخت ناقد رہا ہے ۔