شرک
٭ کسی اور کو اللہ تعالیٰ کے برابر سمجھنا (یعنی اللہ کی ذات یا صفات یا استحقاق عبادت میں کسی اور کوشریک کرنا ) شرک ہے ۔
٭ شرک بہت بڑا گناہ ہے جس کا مرتکب (مشرک) کبھی بخشا نہ جائے گا بلکہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
٭ شرک کی مختلف قسمیں ہیں یہاں چند عام فہم صورتیں بتادی جاتی ہیں :
٭ اللہ تعالیٰ کی ذات میں کسی اور کو شریک کرنے کی صورتیں
ا لف اللہ کے سواکسی اور کو خدا سمجھنا ۔
ب کسی سے یہ کہنا کہ اوپر خدا نیچے تم ( وغیرہ)
اللہ تعالیٰ کی صفات میں کسی اور کو شریک کرنے کی صورتیں
الف : اللہ کی کل صفتوں یا کسی ایک صفت کو کسی مخلوق میں مستقل ثابت کرنا مثلاً کسی بزرگ‘ پیر ‘ فقیر وغیرہ کی نسبت اعتقاد رکھنا کہ وہ بالذات اللہ تعالیٰ کی طرح غیب کی تمام باتوں کو ہر وقت جانتے اور ہمارے تمام حالات سے خبردار ہیں ‘یا چھپی ‘ کھلی ‘ نزدیک و دور کی چیزوں کو دیکھتے ہیں ‘یا نزدیک و دور کی باتوں کو سنتے ہیں ‘یا رزق و روزی ‘ اولاد و ملازمت ‘ عزت و آبرو دینے ‘یا مارنے جِلانے ‘یا آفت و مصیبت کے دفع کرنے یا نفع و نقصان کے پہنچانے میں پورا اختیار وقدرت رکھتے ہیں (وغیرہ) ۔
{ نصاب اہل خدمات شرعیہ، حصۂ عقائد }
مرسل : ابوزہیر