عظیم پریم جی فاونڈیشن کے فیلو شپ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عظیم پریم جی فاونڈیشن نے اپنے پروگرام 2019-20 کے فیلو شپ کا اعلان کردیا ہے اور یہ فیلو شپ ایک سال کی مدت کے لیے ہوگی ۔ یہ فیلو شپ سرکاری اسکولوں کے فروغ کے لیے اور عوامی تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں فراہم کی جائے گی اور وہ حضرات اس فیلو شپ کے لیے اہل ہوں گے جو اس شعبہ میں 4 تا 10 سالہ تجربہ رکھتے ہوں جن کی تعلیمی قابلیت میں فل ٹائم پوسٹ گریجویٹ ڈگری یافتہ یا پھر کوئی 4 سالہ پروفیشنل ڈگری کے حامل ہوں ۔ علاوہ ازیں انگریزی میں عبور کرنے کے علاوہ دیگر ریاستوں کی مقامی زبان پر عبور ضروری ہوگا ۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 35 ہزار روپئے فراہم کرنے کے علاوہ جو یہ ایک سالہ فیلو شپ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرلیں گے اور وہ سوشیل سیکٹر میں اپنا کیرئیر بنانے کے خواہاں ہوں گے انہیں بطور ’ ٹیچر ایجوکیٹر ‘ کے طور پر منتخب کیا جائے گا اور ان کا کام ٹیچرس سے طلبہ کس طرح بہترین سیکھ سکتے ہیں اس ضمن میں تعاون فراہم کرنا ہوگا ۔ اس فیلو شپ کے لیے اہل امیدواروں کا انتخاب پہلے آن لائن ٹسٹ اور پھر شخصی انٹرویو کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ منتخب ہونے والے افراد کا تقرر تلنگانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے اضلاع میں کیا جائے گا ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ مارچ 2019 کا آخری ہفتہ مقرر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کیلئے azimpremjifoundation.org/fellowship سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔