عظیم تر نوئیڈا میں جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان گرفتار

نوئیڈا ؍ لکھنؤ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوپی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے آج دہشت گرد تنظیم جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے دو ارکان کو ایک مشترکہ کارروائی میں جو مغربی بنگال پولیس کے ساتھ کی گئی تھی، گرفتار کرلیا۔ دونوں کی شناخت مشرف عرف موسیٰ اور روبیل احمد متوطن بنگلہ دیش کی گئی ہے۔ ڈی جی پی او پی سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اِن دونوں کو سورج پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں عظیم تر نوئیڈا سے قومی دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ میں گرفتار کیا گیا۔ یوپی انٹلی جنس اور محکمہ سراغ رسانی اُن سے تفتیش کررہے ہیں۔ گوتم بدھا نگر کے ایس ایس پی اجئے پال شرما نے کہاکہ محکمہ پولیس جماعۃ المجاہدین کے دو ارکان کو قومی دارالحکومت کے علاقہ میں ایک بڑے حملہ کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اِس سلسلہ میں مزید انکشافات تفتیش کے بعد ہی کئے جاسکتے ہیں۔ دونوں دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیلات دریافت کرنے پر اُنھوں نے کہاکہ دونوں جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے سرگرم کارکن ہیں۔ مغربی بنگال کی پولیس اُن کی منتقلی کا ریمانڈ حاصل کرے گی تاکہ اُن سے مزید تفتیش کی جاسکے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ یوپی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم اُن سے مزید اطلاعات حاصل کرنے تفتیش کررہی ہے۔ محکمہ سراغ رسانی کو خبر ملی تھی کہ جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے چند ارکان قومی دارالحکومت کی تنظیم کے لئے مالیہ جمع کررہے ہیں۔ ایک ذریعہ کے بموجب جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش 1998 ء میں شیخ اکبر رحمان نے قائم کی تھی جسے 2005 ء میں ممنوعہ تنظیم قرار دیا گیا کیوں کہ اُس نے بنگلہ دیش کے اطراف 500 بم نصب کئے تھے جو بیک وقت پھٹ پڑنے والے تھے۔ تین بنگلہ دیشی نوجوان جن پر شبہ ہے کہ اسلامی انتہا پسند گروپ انصار اللہ بنگلہ ٹیم کے ارکان کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے، ستمبر میں جاریہ سال لکھنؤ سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ یوپی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اُنھیں گرفتار کیا تھا۔ محمد عمران، رضی الدین اور محمد فردوس جو ایک دوسرے کے بھائی تھے اور جعلی آدھار کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جو اُن کے قبضہ سے برآمد کرلئے گئے۔ تینوں کے نام انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی ٹیم نے اُنھیں دہشت گرد ہونے کے شبہ میں گرفتار کرنے کے بعد منظر عام پر آئے۔ اُن کا تعلق اے بی ٹی مظفر نگر کے دہشت گرد اسداللہ کے ساتھ تھا۔ اے بی ٹی کو انصار بنگلہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مختلف جرائم میں ملوث ہے۔
ٹاملناڈو : ٹرین حادثہ ، چار افراد ہلاک
چینائی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے سینٹ مونٹ ریلوے اسٹیشن پر آج مسافرین سے بھری مضافاتی ٹرین کے فوڈ بورڈ پر سفر کرنے والے چار مسافرین اس وقت ہلاک ہوگئے جو دیوار سے ٹکرانے کے باعث نیچے گر پڑے اور ہلاک ہوگئے۔