حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ریاست میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف تشکیل دیئے گئے عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کے لیڈروں نے بھی ووٹ کا استعمال کیا۔تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ووٹ کا استعمال کیا۔تارناکہ میں انہوں نے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔کوکٹ پلی حلقہ کی تلگودیشم امیدوار سہاسنی نے نامپلی کے ہنومان نگر میں ووٹ ڈالا۔کریم نگر ضلع میں کانگریس کے امیدوار پونم پربھاکر نے اپنا ووٹ ڈالا۔انہوں نے اس موقع پر پولیس سے شکایت کی کہ بعض لیڈران پارٹی کا کھنڈوا پہن کر رائے دہی کے دن مہم چلارہے ہیں۔ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔مہیشورم کی امیدوار سبیتااندراریڈی نے بھی ووٹ ڈالا۔ابراہیم پٹنم میں بی ایس پی امیدوار مال ریڈی رنگاریڈی (کانگریس کے حمایتی امیدوار) نے بھی ووٹ ڈالا۔