عظیم اتحاد ریاست میں اقتدار حاصل کرے گا : بی وینو گوپال

ٹی آر ایس کو عوام ہی سبق سکھائیں گے : آر گنیش گپتا
شمس آباد ۔ /31 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے مواضعات سات امرائی ، کوتوال گوڑہ ، اونٹ پلی اور تونڈ پلی میں تلگودیشم قائدین نے انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ گھر گھر پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے بی وینو گوپال تلگودیشم اسٹیٹ سکریٹری نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں تلگودیشم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ٹی آر ایس صرف جھوٹ وعدوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ آج ریاست بھر میں عظیم اتحاد کی مہم چل رہی ہے اور عظیم اتحاد ہی اقتدار حاصل کرے گی ۔ آر گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ تلگودیشم ریاست میں مضبوط بن چکی ہے اور عظیم اتحاد کے ذریعہ مزید مضبوط ہوگئی ہے ۔ ٹی آر ایس نے ایک بھی انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انتخابات میں عوام ہی ٹی آر ایس کو سبق سکھائے گی ۔ جگہ جگہ عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں ۔ مسائل کو حل کرنے کے بجائے خاندانی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں کمار یادو منڈل صدر ، محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن صدر ، اجئے محمد حفیظ الدین ، محمد امجد ، وشنو ، سبھاش گوڑ ، سدھاکر گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔
پروفیسر ابوالکلام اردو یونیورسٹی کے نئے پراکٹر مقرر
حیدرآباد، 31؍ اکتوبر (پریس نوٹ) پروفیسر ابوالکلام، شعبۂ اردو کو مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کا نیا پراکٹر مقرر کیا گیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے قاعدہ 9 کے مطابق دوسال کے لیے چوتھے پراکٹر کے طور پر ان کا تقرر کیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم؍ نومبر 2018 سے ہوگا۔ وہ پروفیسر عبدالعظیم، شعبۂ مینجمنٹ اسٹڈیز سے جائزہ حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ابوالکلام کو یونیورسٹی کا اولین ڈین الیومنائی اُمور بھی مقرر کیا گیا ہے۔