فاتح عالم سکندر ایک مرتبہ اپنے استاد ارسطو کے ساتھ گھنے جنگل سے گز رہا تھا۔ راستے میں ایک بہت بڑا برساتی نالہ آگیا۔ نالہ بارش کی وجہ سے طغیانی پر آیا ہوا تھا۔ استاد اور شاگرد کے درمیان بحث ہونے لگی کہ خطرناک نالہ پہلے کون پار کرے گا۔ سکندر بضد تھا کہ پہلے وہ جائے گا۔ آخر ارسطو نے اس کی بات مان لی۔ پہلے سکندر نے نالہ پار کیا ‘ پھر ارسطو نے نالہ عبور کر کے سکندر سے پوچھا ’’کیا تم نے پہلے نالہ پار کرکے میری بے عزتی نہیں کی ؟ ‘‘۔ سکندر نے جواب دیا ’’ نہیں استاد مکرم ! میں نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ ارسطو رہے تو ہزاروں سکندر تیار ہوسکتے ہیں ‘ لیکن سکندر ایک بھی ارسطو تیار نہیں کرسکتا ‘‘۔