جسٹس سبھاشن ریڈی کی ہدایت پر لوک ایوکت ٹیم کا دورہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عوام کی تفریح و طبع کے لیے قائم کردہ اچنتاکنٹہ پارک ، عطا پور راجندر نگر پر تعمیراتی کام کے ناقص ہونے ، صفائی ستھرائی ، برقی اور آبرسانی تک کی سہولت کے مہیا نہ کرنے کے بناء یہاں پہنچنے والوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ یہ پارک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جس کی تعمیر پر 60 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے تاکہ عوام کو ہر طرح سے سہولت مہیا کی جاسکے ۔ مگر اس پارک میں پینے کا پانی ، بورویل تک بھی سہولت نہیں ہے ۔ بیت الخلاء کا نظم نہایت ناقص ہے ۔ اس کی لائن جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈرینج کا پانی بہنے سے سارے پارک میں بدبو کے بناء وہاں آنے و جانے والوں کو بڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عوامی نظام صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات پر جسٹس سبھاشن چندر ریڈی لوک ایوکت کی ہدایت پر انوٹشن آف لوک ایوکت کی ایک ٹیم جناب محمد تاج الدین ڈپٹی ڈائرکٹر انوسٹیگیشن ( تلنگانہ ) قیادت میں افسران کے ہمراہ پہنچی اور وجئے لکشمی ڈپٹی کمشنر بلدیہ راجندر نگر سرکل نمبر 2 ، لچی نائیک ایگزیکٹیو انجینئر سرکل نمبر 2 بلدیہ ، گورئیندر گوڑ جنرل منیجر بلدیہ کے محکمہ آبرسانی اور بلدیہ کے دیگر اسٹاف نے پارک کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔۔