لاہور۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے عصمت فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ’’صلاحیتوں کو فروغ ‘‘ کے بہانے نوجوان لڑـکیوں کو دبئی منتقل کیا کرتا تھا ۔ مرکزی محکمہ سراغ رسانی نے اس اطلاع پر کہ عصمت فروشی کیلئے یہ شخص نوجوان لڑکیوں کو دبئی منتقل کررہا ہے ‘ آصف علی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کے بعد دو لڑکیاں جو دبئی جانے والی تھیں لاہور ایئرپورٹ پر روک دی گئیں اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ‘ حالانکہ ان کے پاس حقیقی ویزا موجود تھے ۔ لڑکیوں نے پہلے کہا کہ وہ صرف رقاصائیں ہیں لیکن مرکزی محکمہ سراغ رسانی کی تفتیش پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں صلاحیتوں کے فروغ کے بہانے جسم فروشی کے ریاکٹ میں پھنسایا جارہا ہے ۔ لڑکیوں نے عدالت میں آصف علی اور اپنے ارکان خاندان کے خلاف جو اس میں ملوث تھے گواہی دینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔