عصمت ریزی کے ملزمین کو سزا ضرور ملے گی:ممتابنرجی

کولکاتہ،6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جی ڈی برلا اسکول کی چار سالہ بچی کی عصمت دری کرنے کے واقعہ کوانتہائی غلط بتاتے ہوئے کہا”جرم کو انجام دیتے والوں کو سزا ضرور گی۔ بنرجی نے کہا جرم کرنے والے کو سزا مل کر رہے گی،اس پر کوئی سمجھوتہ نہی ہوگا۔بچی کے گھروالوں کو اپنا غصہ ظاہر کرنے کا پورا حق ہے لیکن اسی وقت انہیں یہ بات بھی اپنے ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ان کا بچہ اسکول نہ چھوڑے ۔”انہوں نے کہا،”جی ڈی برلا اسکول کا یہ واقعہ بے حد غلط تھا۔اساتذہ پر ہمیں فخر ہے کیونکہ وہ ہمارے گارجین بھی ہیں۔صرف چند اساتذہ خراب ہوسکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیچنگ کا پورا شعبہ ہی بدنام ہے ۔اسکول انتظامیہ کیساتھ ساتھ اساتذہ کو مزید ذمہ داری لینی چاہئے ۔”انہوں نے میڈیا سے بھی اپنی طاقت کا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے شکایت کی کہ کچھ لوگوں نے غلط خبریں شائع کی ہیں۔

 

اداکارہ رمیا کے نام سے
مداح نے کینٹین کھولی
مانڈیا۔6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ہند کے بعض اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں منادر بنائے گئے ہیں لیکن کرناٹک کے مانڈیا میں اداکار ہ سے سیاست داں بننے والی رمیا کے نام سے ان کے ایک مداح نے کینٹین کھولا۔ اپنے اس مداح کے قدم پر مسرور رمیا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس قدم کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ایک دن اس کینٹین جاکر ضرور کھانا کھائیں گی۔ رمیا کا ایک بہت بڑا مداح رگھو مانڈیا میں گذشتہ 15سال سے سڑک کے کنارے کینٹین چلارہا ہے ۔ تاہم اس نے 3دسمبر کو اس کینٹین کا نام بدل کر رمیا کینٹین رکھ دیا اور سبسیڈی پر غذائی اشیاء کی اس کینٹین میں فراہمی کی جارہی ہے ۔