کولکتہ ۔ 25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ایک وارڈ آفس میں ایک ذہنی طور پر معذور لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش پر 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں ملزمین توقیر (37سالہ ) اور اس کے دو ساتھی محمد سینول ( 45سالہ ) اور شاہ عالم (37سالہ ) اے جی سی روڈ پر واقعہ وارڈ نمبر 36 پر سیکیورٹی گارڈ تھے جنہیں وارڈ آفس میں ایک 20سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ‘ یہ واقعہ کل شب پیشہ آیا ۔ پولیس کے بموجب جب یہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر علاقہ پارک اسٹریٹ ملک بازار میں سائبان تلاش کررہی تھی کہ سائینول اور شاہ عالم اس کا تعاقب کرنے لگے اور اس لڑکی سے رجوع ہوکر وارڈ آفس میں شب بسری کی پیشکش کی جس پر تین ملزمین شراب نوشی کے بعد لڑکی کو پلایا اور عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ لڑکی کے چیخ و پکار پر مقامی لوگوں نے وہاں پہنچ کر اسے بچالیا اور ملزمین کو پولیس کے حوالے کردیا ۔