حیدرآباد 20 مارچ ( پی ٹی آئی ) کریم نگر پرنسپل سیشن جج ڈی ناگا ماروتی شرما نے عصمت ریزی اور قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم بی راجیش عرف چنا 28 سالہ نے 3 سالہ کمسن بچی کی اس وقت عصمت ریزی کی جب اس کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ جنسی ہراسانی کے بعد بہیمانہ قتل بھی کیا ۔ ملزم نے کمسن لڑکی کی نعش کو ریلوے اسٹیشن کے قریب پھینک دیا تھا۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے ریلوے اسٹیشن پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔