حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے شہر حیدرآباد کے اندرا پارک کے روبر واقع این ٹی آر اسٹیڈیم کی 11 ایکڑ اراضی پر انتہائی نئے طرز و عصری سہولت سے آراستہ کلا بھون تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں مختلف ڈیزائنس کیلئے سرکردہ و ناموں آرکیٹکس کا تقرر انتخاب کرنے کی سکریٹری محکمہ ثقافتی امور مسٹر بی پی اچاریہ کو چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے یہ ہدایات دیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ قبل ازیں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اپنے متعدد مرتبہ کئے ہوئے وعدوں کے مطابق شہر حیدرآباد کے نامور مقام بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع سرکاری اراضی پر بنجارہ بھون اور آدی واسی طبقہ کیلئے بھی ایک ایک بھون تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہیکہ بنجارہ طبقات (درجہ فہرست قبائلی طبقات) کیلئے بنجارہ بھوم اور آدی واسی طبقات کیلئے کمر بھیم کے نام سے موسوم بھون تعمیر کرنے سے متعلق ہر ایک بھون کیلئے ایک ایک ایکڑ اراضی کرنے مختص کرنے کیلئے عاجلانہ اقدامات کی ضلع کلکٹر حیدرآباد کو ضروری ہدایت دیں اور کہا کہ مذکورہ بھونس کی تعمیر کیلئے اراضی کی فی الفور حوالگی کو یقینی بنانے اور متعلقہ عہدیداروں کو اراضی حوالہ کرتے ہوئے عاجلانہ طور پر بھونوں کی تعمیر کو مکمل بنانے میں آپسی تال میل کو برقرار رکھنے کی اعلی عہدیداران تلنگانہ سے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راو نے پُر زور خواہش کی۔