16 سال پہلے یعنی سال 2003 میں آئی بالی ووڈ کے چاکلیٹی بوائے شاہد کپور کی پہلی فلم عشق وشق کا جلد ہی سیکویل آسکتا ہے۔ یعنی فلم کا دوسرا حصہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ کو لے کر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ صاف ہو جائے گا۔ اس کا اعلان جانے مانے فلم پروڈیوسر رمیش تورانی نے کی ہے۔ رمیش تورانی نے بتایا ہاں ہم عشق وشق کا سیکویل بنا رہے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ ابھی شروعاتی مرحلہ میں ہے۔ یہ ایک کالج رومانس یا پھر ٹین ایج رومانس ہوسکتی ہے۔ امید ہے کہ 2 تا 3 ماہ میں ہم اسکرپٹ فائنل کرلیں گے اور فلم کے لئے ڈائرکٹر اور کاسٹ کی کھوج شروع ہو جائے گی۔ رمیش تورانی نے خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد سے ان کی پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب انہوں نے شاہد کو سال 1999 میں آنکھوں میں تیرا ہی چہرہ میوزک ویڈیو میں رشیتا بھٹ کے ساتھ دیکھا تھا۔ واضح ہو کہ عشق وشق شاہد کپور کی پہلی فلم تھی اور اسے کین گھوش نے ڈائرکٹ کیا تھا اس میں شاہد کے ساتھ امریتا راؤ اہم کردار میں تھیں۔
سارا علی خان اور کارتیک آرین امتیاز علی کی اگلی فلم میں
اداکارہ سارا علی خان سلور اسکرین پر کارتک آرین سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ کرن جوہر کے چاٹ شو کافی ودھ کرن میں سارا علی خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کارتک آرین کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ سارا نے اپنی اگلی فلم سائن کرلی ہے اور وہ ان کے مقابل کارتک آرین ہوں گے۔ سارا کو امتیاز علی کی اگلی فلم کے لئے اپروچ کیا گیا ہے جس میں کارتک آرین لیڈ رول میں ہے۔ سارا کی ڈبیو فلم کیدرناتھ اور سمبھا ریلیز ہوچکی ہیں۔ انہوں نے تین فلمیں اور بھی سائن کی ہیں۔