حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ خانگی ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے بموجب 23 سالہ وی رمیش ساکن باپوجی نگر مشیرآباد لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ رمیش نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔