بیجنگ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 41 سالہ چین مرد کو جواب تک یونیورسٹی کی 15 طالبات کے ساتھ عشق بازی کرچکا ہے۔ اُسے دھوکہ دہی کے الزام میں عدالتی کشاکش کا سامنا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت تیان کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے گزشتہ چار سالوں کے دوران پندرہ مختلف خواتین کے ساتھ عشق کی پینگیں بڑھائیں اور اُنھیں دھوکہ دیتے ہوئے اُن سے 3,50,000 یوان بھی اینٹھ لئے۔ تیان کی ایک 18 سالہ جوان بیٹی بھی ہے۔ وہ اپنے آپ کو ایک انتہائی لکژری کمپنی کا سی ای او بتایا کرتا تھا اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعویٰ بھی کرتا تھا کہ اُس نے چین کی دو بڑی یونیورسٹیوں سے گریجویشن کیا ہے۔
مرس وائرس سے مزید 3 اموات
سیول 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مرس وائرس اب ہاتھ دھوکر جنوبی کوریا کے پیچھے پڑ گیا ہے کیونکہ اس وائرس سے مزید تین ہلاکتوں کی توثیق ہوئی ہے ۔جملہ تعداد 23 ہوگئی ہے۔