کوزی کوڈ ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے ریاستی صدر ملا پالی رامچندرن نے تنازعہ پیدا ہونے والے بیان میں الزام عائد کیا کہ ڈی جی پی لوک ناتھ بہرہ نے جو این آئی اے کے سابق سینئیر آفیسر ہیں گجرات فسادات اور عشرت جہاں فرضی انکاونٹر سے متعلق کیسوں میں وزیراعظم مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ کو کلین چٹ دیدی تھی ۔ رامچندر جو منموہن سنگھ کابینہ میں 2009 کے دوران پانچ سال کے لیے مملکتی وزیر خارجہ تھے یہ بھی الزام عائد کیا کہ گجرات فسادات اس ملک کے سب سے بھیانک فسادات تھے اس کے خاطیوں کو قانون سے بچالیا گیا ۔ مودی اور امیت شاہ کی فائیلس میری وزارت سے ہو کر گذری تھیں ۔ مودی پر الزام تھا کہ انہوں نے تشدد کے لیے ہجوم کو اکسایا تھا اور قتل و غارت گری کے لیے میدان تیار کیا تھا ۔۔