نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ میں وزارت داخلہ کو مطلوبہ دستاویزات حوالے کردیئے تاکہ 4 انٹلی جنس بیورو عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔ وزارت داخلہ نے کیس ڈائری اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کی قطعی رپورٹ کا مطالبہ کیا تھا ۔