احمدآباد۔21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج سابق پولیس عہدیدار این کے امین کی عشرت جہاں مبینہ فرضی انکاؤنٹر ضمانت پر رہائی کی شرائط نے نرمی کرتے ہوئے اسے ہدایت دی کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کے اجلاس پر حاضر رہے حالانکہ اس نے تحقیقات اور گواہوں کو متاثر کرنے کے الزام کی تردید کی۔