احمد آباد 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی سی بی آئی عدالت نے عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کے دو ملزم پولسے عہدیداروں کی درخواست کو آج منظوری دیدی تاکہ وہ گجرات کے باہر کا سفر کرسکیں۔ جج گیتا گوپی نے آئی پی ایس عہدیداروں جی ایل سنگھل اور انوجا چودھری کی درخواستوں کو منظوری دیدی کہ وہ گجرات کے باہر کا سفر کرسکیں۔ سی بی آئی نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ دونوں یا تو روپوش ہوسکتے ہیں یا شہادتوں کو مسخ کرسکتے ہیں۔ تاہم عدالت نے دونوں کو گجرات سے باہر سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔