احمدآباد ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج گجرات کے پولیس عہدیدار ڈی جی ونزارا اور این کے امین کی عشرت جہاں جعلی انکاؤنٹر مقدمہ میں بری کردینے کی درخواستوں کی مخالفت کی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کو اپنے ایک جواب میں تحقیقاتی محکمہ میں کہا کہ اس کے پاس ثبوت موجود ہیں جس سے ان دونوں کے خلاف جرم ثابت کیا جاسکتا ہے۔ سی بی آئی کے جواب کو ریکارڈ میں شامل کرتے ہوئے جج اے کے پانڈیا نے مقدمہ کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔