عسکریت پسند لکھوی کی رہائی کیخلاف شیوسینا کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے ممبئی حملہ کے منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کی پاکستانی جیل سے رہائی کے خلاف آج یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ مطالبہ کیاکہ اُسے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ احتجاجیوں کی کثیر تعداد نے جنتر منتر پہونچ کر مخالف پاکستان نعرے لگائے اور عسکریت پسند لکھوی اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی پرچم نذر آتش کیا۔ واضح رہے کہ 55 سالہ لکھوی نے پاکستان میں اپنے کنٹرول روم سے 26/11 کے دوران 10 لشکر طیبہ کے بندوق برداروں کی رہنمائی کررہا تھا۔ پاکستانی عدالت سے ضمانت پر 6 سالہ قید و بند کے بعد جیل سے رہا ہوگیا۔ ہندوستان نے لکھوی کی رہائی کو 26/11 کے مہلوکین کی توہین قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے کہاکہ اسلام آباد کے دوہرے معیار کا سخت نوٹ لے۔