کابل15جولائی(سیاست ڈاٹ کام )افغان عہدیداروں کے مطابق شدت پسندوں نے حملہ کر کے کم از کم گیارہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ یہ حملہ مغربی صوبے فرح میں قائم چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ فرح صوبے کے ضلع بالا بلُوک میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعدشدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی میں 9 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے اور 13کے زخمی ہونے کی تصدیق صوبائی گورنر کے ترجمان نے کی ہے ۔