عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر دھماکے ، 7 ہلاک

اسلام آباد ۔ 9 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر ہوئے شدید نوعیت کے بم دھماکے میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ خیبر کے سُندانا تیرہ نامی علاقہ کے ایک کمپاؤنڈ میں ہوا جو ملک میں قبائیلوں کے اضلاع میں سے ایک ضلع ہے اور جہاں طالبان عسکریت پسندوں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا ہے ۔ اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے دھماکہ اور ہلاکتوں کی توثیق کی ۔ البتہ اُس نے یہ نہیں بتایا کہ دھماکہ کی اصل وجہ کیا ہے ۔ اس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے دھماکے عام طورپر غیرقانونی طورپر دھماکو اشیاء کے ذخائر میں ہوتے ہیں جن کیلئے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جاتیں۔