عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ کی ضبطی

سرینگر۔/25ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں سیکورٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوا کیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔ دریں اثناء فوجی ترجمان نے بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے کل کراسنگر جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا۔ سیکورٹی فورسیس کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوری حرکت میں آتے ہوئے تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا اور خفیہ ٹھکانے سے تین اے کے رائفلز، متعدد آر پی جی اور یو بی جی ایل راؤنڈس، چینی دستی بم اور آئی ای ڈی سرکٹس ضبط کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق کپواڑہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکو اشیاء استعمال نہ کرنے اور انہیں اپنے ارادوں سے باز رکھنے سیکوریٹی فورسیس کو چوکس رکھا گیا ہے۔