اسلام آباد 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک انتظامی عہدیدار پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دو سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ کھرتی ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر کھرن رزاق دلاوری کے قافلے کو عسکریت پسندوں راچی نامی علاقہ میں نشانہ بنایا جس کا جواب دیتے ہوئے سکیوریٹی اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور فائرنگ میں دوران اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔