عزیز ناصر۔ دکھنی فلموں کا ملٹی ٹیلنٹڈ فنکار

۔23 نومبر کو ریلیز ہورہی اپنی فلم ’’کلرفوٹو‘‘ سے زبردست توقعات

دکھنی فلمی صنعت میں ملٹی ٹیلنٹڈ فنکار کی خوبیوں کو جگ ظاہر کرنے والے اداکار عزیز ناصر المعروف جہانگیر کی لکھی اور ڈائرکٹ کی ہوئی کامیڈی سے بھرپور فلم ’’کلر فوٹو‘‘ اپنی اسکرپٹ کے کئی دلچسپ شیڈز لئے 23 نومبر کو شہر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے جسے شائقین فلم کی سرہانہ حاصل ہو رہی ہے۔ تفریح اور مزاح سے بھرپور اس فلم میں عزیز ناصرکے علاوہ عدنان ساجد (گلودادا) شہباز خان، حنا شیخ، ذیشان جانباز، اکبر بن تبر، کے اہم کردار ہے۔ فلم کے گیت حسین رضا نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی راجیش ایس ایس کی ہے۔ امیزا پروڈکشن کے بینر پر بنائی گئی اس فلم کو سیدیز دان حسین نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ عدنان ساجد اس کے معاون پروڈیوسر ہیں۔ فلمسازی کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں مزاح کے کئی پہلو ہے فلم کے رائٹر ڈائرکٹر عزیز ناصر نے بتایا کہ حیدرآبادی کامیاب فلموں کی فہرست میں یہ ایک اضافہ ثابت ہوگی۔ عزیز ناصر جنہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات دی انگریز سے کی تھی اپنی ہر فلم میں یادگار اداکاری کے نقش چھوڑے ہیں اداکاری و ہدایتکاری جیسے فلمی شعبہ جات میں اپنی کامیاب اور زبردست گرفت رکھنے والے عزیز ناصر فلم کلر فوٹو کی کامیابی کے ذریعہ فلمسازی میں بھی اپنی امتیازی انفرادیت حاصل کریں گے۔ 37 سالہ عزیز ناصر کو حیدرآبادی فلمی شائقین انہیں ان کی فطری اداکاری کے لئے خوب پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 16 حیدرآبادی 11 ہندی ایک تلگو اور ایک مرہٹی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ عزیز ناصر جنہوں نے 2005 میں ریلیز ہوئی باکس آفس ہٹ فلم ’’دی انگریز سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اس کے بعد وہ حیدرآباد نوابس، ہنگامہ ان دوبئی، ایف ایم (فن اور مستی) تھرلر، گلودادا ریٹرنس، نوکامپرومائز اونلی فائٹ، بیروزگار، زبردست، جا بھئی جا، سیاہ، گلودادا 3 ، ایک تھا سردار، گلودادا 4 ، اسٹپنی، ایوری ون نیڈزون، جیوتی لکشمی، کلنگ ویرپن، پریمی کوڈو، ٹائیگر سلطان، دعوت عشق، اسٹپنی (مرہٹی) دوبئی ریٹرنس، سلام زندگی، شادی ایکسپریس، ون ٹو یون بی، انسپکٹر گلو، بھوت بھائی جان، دیسی ان پردیسی، جیسی فلموں میں یادگار کردار نبھائے ہیں۔ عزیز ناصر کو ٹالی ووڈ سے بالی ووڈ تک اس لئے بھی مقبولیت حاصل ہے کہ انہوںنے ہندی سے تلگو میں اور تلگو سے ہندی میں ڈب ہونے والی کئی فلموں میں اداکاروں کو اپنی آواز دی ہے۔ بالی ووڈ اداکار جن کے مکالموں کو عزیز ناصر نے اپنی آواز دی ہے۔ ان میں مکل دیو، مکرندیشپانڈے، منوج باجپائی، شاور علی، کیلی ڈورجی، سونو سود، ابھمنیو سنگھ، مختار خان، ودیوت جاموال، راہول دیو، سشانت سنگھ، آدتیہ پنچولی، نانا پاٹیکر، رونت رائے، شہباز خان جیسے نام لئے جاسکتے ہیں۔ بہرحال عزیز ناصر اب اپنی توقعات سے بھرپور فلم ’’کلرفوٹو‘‘ لے کر آ رہے ہیں اور انہیں اس بات کا کامل یقین ہے کہ فلمی شائقین اس سے بہت لطف اندوز ہوں گے۔