مظفر ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 21 سالہ لڑکی کا عزت نفس کیلئے اس کے ارکان خاندان نے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق لڑکی ہلاک ہونے سے بچ گئی ۔ یہ واقعہ کل اس وقت رونما ہوا جب لڑکی کے ارکان خاندان نے موضع رتن پوری میں واقع گنگا ندی کی ایک نہر میں اسے مبینہ طور پر ڈھکیل دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر کچھ دیہاتیوں نے اسے بچالیا ۔ اطلاعات کے مطابق سنگیتا اپنے بوائے فرینڈ 23 سالہ جوگیندر کے ساتھ بھاگ گئی تھی اور اس سے شادی کرلی تھی ۔ بعد ازاں اس کے ارکان خاندان نے وعدہ کیا کہ اگر وہ واپس آجائے تو اس کی جوگیندر کے ساتھ باقاعدہ شادی کردی جائے گی لیکن اس کے واپس آنے پر اس کی زبردست پٹائی کی گئی اور نہر میں ڈھکیل دیا گیا۔