عرفان کی حالت میں سدھار، جلد ہی ملک کو واپسی

بالی ووڈ سے ملی اس ہفتہ سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ ایکٹر عرفان خان جو کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں ان کی صحت میں بڑی حد تک سدھار واقع ہوتا جارہا ہے۔ ان کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ بہت جلد ہندوستان واپس ہوں گے اور کچھ دنوں کے آرام کے بعد وہ سوزین سرکار کی فلم ادھم سنگھ بائیوپک سائن کریں گے اور ممکن ہے عرفان اسی سال کے اواخر میں شروع ہونے جارہی اس فلم کی شوٹنگ میں بھی حصہ لینا شروع کریں گے۔ اس فلم کی تکمیل کے بعد عرفان کسی اور پراجکٹ کو سائن کریں گے۔

’’سڑک 2‘‘ کے مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت
ڈائرکٹر مہیش بھٹ کے ڈریم پراجکٹ سڑک اوریجنل جو 1991 میں ریلیز ہوئی تھی زبردست کامیابی حاصل کی تھی اب اسی فلم کی کڑی کے طور پر بنائی جارہی فلم سڑک 2 میں جہاں سنجے دت اور پوجا بھٹ اہم کرداروں میں ہیں وہیں عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت کو اس کے مرکزی کرداروں کے لئے فائنل کرلیا گیا ہے۔ یہ ایک جذباتی فلم ہوگی یہاں بتاتے چلیں کہ سڑک کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے ارد گرد گھومتی تھی جو ایک سیکس ورکر کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے جو مہارانی (سداشیو امرپورکر) کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے۔ بہرحال سڑک 2 کو نومبر 2019 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔