تیزی سے وائرل ،بظاہر کمزور لیکن اندرونی طور پرنہایت مضبوط
نیویارک ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عرفان خان ایک نہایت ہی نادرالوقوع بیماری سے ایک جنگجو کی طرح لڑرہے ہیں جبکہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ 51 سالہ اداکار کی ٹوئیٹر پر اپنی نئی پروفائل تصویر جس میں عرفان خان بظاہر کمزور نظر آرہے ہیں جبکہ اندرونی طور پر نہایت مضبوط ہیں۔ تصویر میں وہ پیلی ٹی شرٹ میں ملبوس ایک کھڑکی کے شیشہ کے پاس زیرلب مسکراتے کھڑے ہویء ہیں جبکہ ان کے کانوںمیں ایرفون لگے ہوئے ہیں۔ اس نادرالوقوع بیماری کے علاج کیلئے وہ لندن میں ہیں۔