جان لیوا بیماری کو شکست دے کر ہندوستان واپس ہوئے عرفان خان نے انگریزی میڈیم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ خبر ہے کہ رادھیکا مدان اور کرینہ کپور خان اس فلم کا حصہ ہے۔ فلم میں عرفان کے مقابل کرینہ کپور خان نظر آنے والی ہیں۔ عرفان خان نے فلم سے اپنا پہلا لک شیر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آرہا ہوں پھر سے انٹرٹین کرنے سب کو رادھیکانے انسٹا پر فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا وہ اس سفر کے لئے بے چین ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ کرینہ کپور خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ اس فلم کو ہومی اڈجانیہ ڈائرکٹ اور پروڈیوس دنیش ویجن کررہے ہیں۔ انگریزی میڈیم فلم سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سیکویل ہندی میڈیم ہے۔
رامو کی بطور ایکٹر فلم ’’کوبرا‘‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں انٹری
ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہنے والے اسٹار فلم میکر رام گوپال ورما کا اب ایک نیا روپ سامنے آنے والا ہے۔ رام گوپال نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی فلم ’’کوبرا‘‘ کو لانچ کیا۔ اس فلم میں وہ ایک اہم کردار نبھانے جارہے ہیں۔ اب تک پردے کے پیچھے رہنے والے رام گوپال ورما اب پردے پر اپناجادو چلانے جارہے ہیں۔ اس فلم کے لانچنگ کے موقع پر رامو کی ماں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی تھی کہ وہ بھی اپنی فلموں میں ایکٹنگ کرے۔