عرس قدیر جلسہ عظمت اولیاء و اسپیشل ٹرین

حیدرآباد ۔ /3 اکٹوبر (راست) 40 واں عرس قدیر ’’کا خانقاہ قدیریہ جل پلی گیٹ پہاڑی شریف روڈ میں آج جلسہ قرأت کلام پاک و محفل نعت شریف سے آغاز ہوا ۔ /13 محرم صبح 11.00 بجے اسپیشل ٹرین نامپلی سے روانہ ہوگی اور جلوس صندل بعد نماز عصر واڑی جنکشن ہلکٹہ شریف سے درگاہ شریف روانہ ہوگا ۔ بعد نماز عشاء آستانہ قدیری میں جلسہ عظمت اولیاء منعقدہوگا ۔ جس کو حیدرآباد ، گلبرگہ کے علاوہ دیگر مقامات کے علمائے کرام و مشائخین عزام مخاطب کریں گے ۔ /14 محرم /5 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز فجر صندل مالی بدست جانشین حضرت صاحب قدیری ، مولانا خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری چشتی انجام دیں گے ۔ 10 بجے دن عطائے خلافت نبیرہ حضرت صاحب قدیری ، جناب سید احمد محی الدین قادری بمبئی 2.00 بجے دوپہر سمینار تعلیمات اولیاء اللہ پر علمائے کرام مقالے پیش کریں گے ۔ /15 محرم کو بعد نماز عشاء محفل قل مقرر ہے ۔