عرس شریف بانی جامعہ وجلسہ تقسیم اسنا د جامعہ نظامیہ کے موقع تین روزہ علمی تقاریب

۔11؍فروری کو علمی مذاکرہ بعنوان ’’بری وبحری ماکولات ومشروبات شریعت کی روشنی میں ‘‘۔ 16 فروری اسناد عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ ‘17؍فروری کو نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے زیراہتمام بموقع عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز بانی جامعہ نظامیہ و جلسہ تقسیم اسناد عطاے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ ‘ تین روزہ علمی تقاریب کا انعقاد عمل میں آئے گا عرس کمیٹی کا اجلاس بصدارت مولانا سید محمد صدیق حسینی کارگزار امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوا ‘اجلاس میں مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ‘مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث ‘مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ ‘مولانا حافظ سیدبدیع الدین صابری رکن معزز مجلس انتظامی ‘مولانا سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ‘ مولانا حافظ محمدعبید اللہ فہیم قادری ملتانی منتظم شریک تھے طے پایا کہ11 ؍ فبروری 2018 ء روزیکشنبہ 10؍ساعت دن علمی مذاکرہ بعنوان ’’بری و بحری ما کو لا ت و مشر و با ت شریعت کی رو شنی میں‘‘منعقد کیا جائے۔ اس علمی مذاکرہ میں حسب ذیل حضرات مقالہ جات پیش کریں گے۔ مولانا محمدخواجہ شریف ( کیکڑا ‘ گھوڑپھوڑ اور جھنگے کا شرعی حکم ) ، مولانا حافظ سید ضیاء الدین ( سمندری ماکو لات ازروئے شریعت )، مولانا حافظ سیدبدیع الدین صابری ( خشکی کے حلال وحرام جانور اور مشینی ذبیحہ) ، مولانا حافظ محمدلطیف احمد( ماکولات ومشروبات میں حرام اشیاء کی آمیزش شریعت کی روشنی میں) 16؍فبروری2018 ء بروزجمعہ ‘ بعد نماز عصرقران خوانی و چادر گل برمزار بانی جامعہ شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیزپیش کی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد ‘دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا سید محمد صدیق حسینی کارگزار امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ قراء ت قرآن مجید‘ نعت شریف سے جلسہ کی کاروائی کا آغاز ہوگا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد ‘شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خطبہ استقبالیہ دیں گے بزبان اردو‘اور بزبان عربی طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوںگی ‘ تعلیمی رپورٹ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ پیش فرمائیں گے ۔مالی رپورٹ جناب سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ پیش کریں گے ۔ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ مولانا حافظ سید واحد علی قادری معلم وسطانی ‘جامعہ نظامیہ بیان کریں گے ۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آے گی ۔ تقسیم اسناد انعامات اور گولڈ میڈل بدست حضرت امیر جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ اور کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ کی امتیازی کامیاب طالبات کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے۔ 17؍فبروری 2018ء کو بعد نماز عشاء طلبائے جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں شعراء کرام اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔