حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے عرس حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ شریف کیلئے خصوصی غلاف روانہ کیا۔ انہوں نے آج حج ہاؤز سے یہ غلاف روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ پیشکشی کے بعد تلنگانہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے ۔ جوبلی ہلز سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے گلبرگہ کے عرس کے سلسلہ میں خصوصی غلاف تیار کیا۔ محمد سلیم نے غلاف کو اپنے سر پر رکھا اور کچھ دور تک چلنے کے بعد حوالہ کردیا۔ انہوں نے عرس تقاریب میں شرکت کیلئے موجود رکن وقف بورڈ مولانا اکبر نظام الدین حسینی سے بات چیت کی اور ان کی جانب سے چادر کی پیشکشی کی خواہش کی۔