حیدرآباد ۔ 30 اگست (سیاست نیوز) حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے عرس شریف میں شرکت کرنے والے زائرین کے اضافی ہجوم سے نمٹنے کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے 31 اگست تا 2 ستمبر حیدرآباد اور گلبرگہ کے مابین جن سدھارن خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ حیدرآباد ۔ گلبرگہ ۔ حیدرآباد جن سدھارن خصوصی ٹرینیں (4 خدمات) ہیں۔ ٹرین نمبر 07178 حیدرآباد ۔ گلبرگہ جن سدھارن خصوصی ٹرین 31 اگست کو 10 بجے شب حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 4 بجکر 30 منٹ پر گلبرگہ پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07177 گلبرگہ ۔ حیدرآباد جن سدھارن خصوصی ٹرین یکم ؍ ستمبر کو صبح 5 بجکر 30 منٹ پر گلبرگہ سے روانہ ہوکر دوسرے دن صبح 11 بجکر 50 منٹ حیدرآباد پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 07180 حیدرآباد۔ گلبرگہ جن سدھارن ٹرین 2 ستمبر کو شب 11 بجکر 30 منٹ پر حیدرآباد سے روانہ ہوکر اگلے دن صبح 7 بجکر 55 منٹ پر گلبرگہ پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07179 گلبرگہ ۔ حیدرآباد جن سدھارن خصوصی ٹرین 3 ستمبر کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر گلبرگہ سے روانہ ہوکر اسی دن سہ پہر 3 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔