عربی ڈپلوما کورسیس عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی پریس نوٹ کے بموجب شعبہ عربی میں جونیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک ، سینئیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک اور پی جی ڈپلوما ان عربک ٹرانسلیشن میں داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ مذکورہ بالا کورسیس کے لیے علی الترتیب انٹر میڈیٹ بغیر عربی سکنڈ لینگویج ، انٹر میڈیٹ مع عربی سکنڈ لینگویج اور ایم اے عربی کیے ہوئے طلباء داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ یہ کورسیس بے انتہا اہمیت کے حامل ہیں ۔ اور نوجوان نسل کے لیے اعلی تعلیم اور حصول روزگار کے لیے ممد و معاون ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8297764989 ۔ 9948746520 پر ربط کریں ۔۔