عربی زبان دانی کورس کا 19 اپریل سے آغاز

نام درج کروانے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام چھ ماہی عربی زبان کورس کا 19 اپریل سے لکڑی کا پل روبرو رائل کورٹ فنکشن ہال آغاز عمل میں آئے گا ۔ کلاسیس ہر اتوار 11 تا 1 بجے دن ہوں گے ۔ داخلے محدود دئیے جائیں گے ۔ اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ بلالحاظ عمر طلباء و طالبات اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کالج آف سائنس سیف آباد کورس کے فرائض انجام دیں گے ۔ خواہش مند طلباء وطالبات معلومات کے لیے 9885720014 پر ربط کریں ۔۔