واشنگٹن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دولت اسلامیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور عراقی افواج کے ذریعہ کی جانے والی کارروائیوں کے بعد عراق کے اُن 25 تا 30 فیصد علاقوں پر اپنی اجارہ داری کھودی جن پر کچھ ماہ قبل تک اُن حکومت تھی۔ پنٹگان کی اطلاع کے مطابق دولت اسلامیہ نے حالانکہ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں پر قبضہ کرلیا تھا لیکن کیونکہ اس وقت دولت اسلامیہ کے حملے شدید نوعیت کے تھے جس سے عراقی ملٹری یونٹس بھی ناکام ہوگئے تھے تاہم امریکی قیادت والے فضائی حملوں اور عراقی افواج کی جانب سے ایکبار پھر مستعدی دکھانے پر اب ایسا معلوم ہورہا ہے کہ دولت اسلامیہ کی گرفت کمزور پڑ تی جارہی ہے۔
ایران نیوکلیئر مذاکرات کا 21 اپریل کو احیاء : وزیرخارجہ ایران
تہران ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا احیاء 21 اپریل کو ہوگا تاکہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں قطعی معاہدہ کیا جاسکے۔ وزیرخارجہ ایران جواد ظریف نے اس کی اطلاع دی۔